Friday, 27 June 2014

گنگا میں نہاناکینسر کا باعث بن سکتا ہے:تحقیق



26 جون 2014 (21:45)

 گنگا میں نہاناکینسر کا باعث بن سکتا ہے:تحقیق
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے جوہری ادارے نے اپنی ایک تحقیق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دریائے گنگا میں نہانا کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد کے قومی مرکزی برائے جوہری توانائی میں دریائے گنگا کے پانی کا ٹیسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ گنگا کے پانی میں کرومیم کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے،جس کی وجہ سے کینسر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے یہاں تک کہ دریا کے پانی میں ایک ڈبکی بھی کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ دریائے گنگا کی صفائی ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگی

0 comments:

Post a Comment