Wednesday, 25 June 2014

آئی فون سے سب کچھ کنٹرول ہوگا



28 مئی 2014 (00:10)

آئی فون سے سب کچھ کنٹرول ہوگا
شکاگو (نیوز ڈیسک) ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی نے برقی اور الیکٹرانک آلات کو بیٹھے بٹھائے کنٹرول کرنا ممکن بنادیا لیکن اب یہ ٹیکنالوجی نئی بلندیوں کو چھونے والی ہے کیونکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے سمارٹ فون آئی فون کو ایک ایسے ریمورٹ کنٹرول میں بدلنے جارہی ہے کہ جس سے آپ سارے گھر میں درجنوں آلات کو کنٹرول کرسکیں گے۔ فنانشل ٹائمز اخبار کے مطابق ایپل کمپنی اپنی اس نئی ٹیکنالوجی کو اگلے ہفتے سان فرانسسکو میں ہونے والی ورلڈ وائڈ ڈویلپر کانفرنس میں پیش کرے گی۔ اس موقعہ پر آئی فون اور آئی پیڈ کا نیا سافٹ ویئر بھی متعارف کروایا جائے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایپل اس وقت مختلف گھریلو آلات بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ ان کے آلات کو ایپل کے سافٹ ویئر کے ساتھ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔ کمپنی اپنے آئی پیڈ میں بھی ایک نمایاں تبدیلی متعارف کروانے والی ہے جس کے تحت سکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دو مختلف پروگرام بیک وقت چلائے جاسکیں گے۔ توقع ہے کہ ایپل اگلے ہفتے صحت کی ضروری معلومات فراہم کرنے والا سافٹ ویئر پروگرام بھی متعارف کروائے گا۔

0 comments:

Post a Comment