ابیزا (نیوز ڈیسک) اس دنیا میں ایک طرف تو کروڑوں لوگ ایسے ہیں جنہیں غربت کے باعث دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں تو دوسری طرف صاحب حیثیت لوگوں کے لئے عیاشی کا بھی پورا انتظام ہے۔ ایسی ہی ایک جگہ جزیرہ ابیزا یہ سبلی موشن (Sublimotion) کے نام سے قائم ریسٹورنٹ ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ریستورانوں میں کیا جاتا ہے۔ یہاں پر آپ ایک وقت کا کھانا صرف 1,250 پاﺅنڈ (قریباً دو لاکھ آٹھ ہزار پاکستانی روپے) فی کس کے حساب سے کھا سکتے ہیں۔ تاہم ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ابیزا میں ہوٹل چلانا بے حد مہنگا ہے اور جس کوالٹی کی سروس سبلیموشن میں فراہم کی جاتی ہے، اس سے کم قیمت میں ممکن نہیں۔ اس نئے ریسٹورنٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور کھانے کے دوران ارد گرد کا ماحول مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ کمرے کا درجہ حرارت، خوشبو اور نمی کا تناسب کھانے کی ڈش کی مطابقت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس میں صرف 12 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور یہاں کھانے کے لئے انتظار کرنے والوں کی فہرست دن بدن طویل ہوتی جارہی ہے۔ اس کا مالک پاکو رینکورہ نامی ایک ہسپانوی شیف ہے۔
0 comments:
Post a Comment