Sunday, 29 June 2014

جلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیں


05 جون 2014 (16:48)
جلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیںجلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیںجلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیںجلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیںجلدی مسائل خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) جس طرح ترو تازہ اور دلکش جلد صحت کی نشانی ہے اسی طرح مختلف قسم کے جلدی مسائل بھی دراصل خطرناک اور گھمبیر بیماریوں کی علامت ہو سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کی جلد پر چھوٹے چھوٹے ابھار پائے جاتے ہیں تو یہ الرجی اور سانس کی بیماری استھما کی علامت ہو سکتی ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کی ڈاکٹر ڈوریس کے مطابق یہ ابھار سفید یا سرخ ہو سکتے ہیں عام طور پر 30 سال کی عمر تک غائب بھی ہو جاتے ہیں۔ اگر بغلوں یا گردن کی جھریوں کے درمیان گہرے رنگ کے داغ پائے جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ذیابطس کا خطرہ موجود ہے۔

کمر پر خشک داغ کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ آپ کمر کے درد کا شکار ہیں اور اس کے علاج کی ضرورت ہے۔ نوعمر لوگوں میں دانے اور پھنسیاں ہارمون کی تبدیلیوں کی علامت ہیں اور عام بات ہیں لیکن بعض اوقات جوان لوگوں میں بھی ہارمون کی گڑ بڑ سے یہ علامت ظاہر ہو سکتی ہے۔

اگر جلد زردی مائل ہو رہی ہے تو یہ یرقان کے خطرے کو ظاہر کرتی ہے اور آنکھوں کے گرد زردی مائل دانے کولیسٹرول میں اضافے کی علامت ہیں۔ جلد پر جلن نفسیاتی دباﺅ کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصہ پر جلد کا موٹا اور نرم ہو جانا آنکھوں، دل اور ذہنی پریشانی کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ جلد اور خصوصاً چہرے پر جلن اور داغ قوت مدافعت کے عمومی مسائل کی علامت ہیں۔

اگر جلد پر ایک بڑے دائرے کی شکل کا سرخ داغ ظاہر ہو جائے جس کے مرکز میں بھی ایک سرخ داغ نظر آیا ہو یہ 'لائم' نامی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔

یہ بیماری چہرے کے عضلات کو متاثر کرتی ہے اور شدید سردرد اور جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے۔ اگر جلد کی رنگت غیر معمولی طور پر گہری ہو ر ہی ہے تو یہ دماغی صحت کے مسائل کی نشاندہی کرتی ہے اور آنکھوں کے نیچے والی جلد کا پھول جانا نیند کی کمی، پانی کی کمی اور الرجی کی علامت ہے۔


--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment