Sunday, 29 June 2014

مسلمان بچے نے امریکی میڈیا کو حیران کردیا



29 جون 2014 (22:44)
مسلمان بچے نے امریکی میڈیا کو حیران کردیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اتاہ سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ مسلمان بچے "کاظم علی" نے اپنی ذہانت سے سکول انتظامیہ اور مقامی میڈیا کو حیران کردیا ہے۔ "ایسٹ لیک ایلمنٹری" سے تعلق رکھنے والے کاظم علی نے املا کا مقابلہ "Spelling Bee" حال ہی میں جیتا ہے۔ سکول کی نائب پرنسپل کا کہنا ہے کہ وہ 22 سال سے تعلیم کے شعبے میں کام کررہی ہے لیکن اس نے آج تک کاظم جیسا بچہ نہیں دیکھا جو صرف 6 سال کی عمر میں مشکل سے مشکل لفظ کے ہجے بتاسکتا ہے۔ کاظم علی نے مقابلہ "Saphire" کے درست سپلنگ بتاکر جیتا۔ میڈیا کے مطابق وہ کل 600 الفاظ جانتا ہے اور قرآن کی 223 آیات بھی حفظ کرچکا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی ماحول میں یہ کامیابیاں اس بچے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment