Friday, 27 June 2014

انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا



18 اپریل 2014 (22:28)

انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا
سان فرانسسکو (بیورو رپورٹ) کیا آپ نے کبھی ”ڈارک نیٹ“  کا نام سنا ہے؟ یہ انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا کا نام ہے جہاں منشیات سے لے کر کرائے کے قاتلوں تک سب ملتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارف کے پاس ”ٹور“ براؤزر ہو۔ یہ ایجاد تو امریکی سرکاری ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن آہستہ آہستہ انٹرنیٹ کا یہ حصہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے کیونکہ اس پر صارف کی شناخت کرنا قریباً ناممکن ہے۔ اس پر قائم سلک روڈ 2، پینڈروا اور دی پائریٹ جیسی ویب سائٹس دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں اس پر ”گرامز“ کے نام سے سرچ انجن لانچ کیا گیا ہے۔ یہ بالکل گوگل کی طرح دکھتا اور چلتا ہے البتہ سرچ رزلٹ یہ صرف ”ڈارک نیٹ“ کی دنیا کے ہی دیتا ہے۔ اس سے قبل صارفین کو ویب سائٹس پر جانے کے لئے ان کے مکمل ویب ایڈریس درکار ہوتے تھے لیکن اب وہ عام انٹرنیٹ کی طرح سرچ کرسکتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے مسلسل اس طرح کی ویب سائٹس کے تعاوب میں رہتے لیکن ”ٹور براؤزر“ پر لوگوں کی شناخت کرنا بے حد مشکل ہے۔ چند ماہ قبل سلک روڈ نامی ویب سائٹ کے بانی کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن چند روز میں ہی سلک روڈ 2 کے نام سے ویب سائٹ لانچ کردی گئی اور ابھی تک اس کے بانی کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

0 comments:

Post a Comment