Friday, 27 June 2014

درد کم کرنے والی غذائیں



12 مئی 2014 (23:20)

درد کم کرنے والی غذائیں
 نیویارک (بیورورپورٹ) پھل، سبزیاں اور مچھلی جیسی اشیائے خوردونوش اپنے لاجواب ذائقہ، خوشبو اور خوبصورت رنگوں کی وجہ سے تو انسانوں کو لبھاتی ہی ہیں، جسمانی صحت کے لئے ان کے فوائد بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ یہاں ہم آپ کو اشیائے خوردونوش کے عمومی فوائد سے کچھ بڑھ کر بتائیں گے کہ کھانے پینے کی وہ کون سی اشیاءہیں جو جسم میں درد کی صورت میں آپ کو آرام پہنچا سکتی ہیں۔
چیری: مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں کیمسٹری اور قدرتی پیداوار کے ڈاکٹر مرلی دھرن نیئر کا کہنا ہے کہ جسم پر لگنے والی زخم میں ہونے والی سوزش اور درد میں آرام کے لئے چیری اسپرین سے دس گنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ روزانہ چیری کے جوس پر مشتمل چائے کے صرف دو چمچ جسمانی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔
اجوائن: دی گرین فارمیسی کے مصنف جیمز ڈیوک نے اجوائن میں 20 کے قریب ایسے اجزاءکو تلاش کیا ہے، جو درد میں فوری آرام پہنچا سکتے ہیں۔ ادرک: ادرک پٹھوں کے درد میں آرام کے لئے نہایت مفید ہے اور بھارت میں وسیع پیمانے پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی محقیقن کے مطابق پٹھوں کے درد میں مبتلا جتنے بھی افراد کو ادرک استعمال کروایا گیا، ان سب میں بہتری آئی۔
ہلدی: مختلف امراض کے علاج میں ہلدی کے استعمال کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کے ذریعے علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال کا کوئی سائیڈ افیکٹ (مضر اثر) نہیں ہے۔
چکنائی سے بھرپور مچھلی: چکنائی سے بھرپور مچھلی جیسے سالمون، میکرل اور ہیرنگ وغیرہ میں ایسے ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہارمونز کی تعداد کو بڑھا کر درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔
السی کا بیج اور تیل: تازہ السی کا بیج اور تیل اومیگا3نامی فیٹ ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو کسی بھی طرح کے درد میں جلد آرام پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ لیکن السی کے تیل کو پکا کر استعمال کرنے سے اس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment