Wednesday, 25 June 2014

سعودی شہریوں کی برازیلی خواتین سے شادیوں کاانکشاف



09 جون 2014 (18:37)

سعودی شہریوں کی برازیلی خواتین سے شادیوں کاانکشاف
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے 14 شہریوں نے برازیل میں مستقل قیام کی غرض سے وہاں کی مقامی خواتین سے شادیاں کرلیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف برازیل میں متعین سعودی عرب کے سفیر حشام القحطانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ برازیلی عورتوں سے شادی کرنے والے چودہ باشندوں کے سوا وہاں پر سعودی عرب کا کوئی اور شہری مستقبل بنیادوں پر قیام پذیر نہیں ہے، تاہم سیر و سیاحت کے لئے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد برازیل کا رخ کرتی ہے۔ برازیل میں سیاحت کے لئے آنے والے سعودی باشندوں کے لئے ریوڈی جینیرو اور شمالی برازیل کے امازون نامی خوبصورت جنگلات توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment