اخروٹ کھائیں، صحت ا و ر بال بنائیں
لندن (بیورونیوز)اگر آپ اپنے بالوں کی خوبصورتی ،جلد کی تازگی اور جسمانی صحت کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکوں سے تنگ آگئے ہیں تو اس کے لئے ایک سادہ ،آسان اور مزے کا حل پیش خدمت ہے ۔ ”اخروٹ کھائیں، مزے اڑائیں اور صحت بھی بنائیں“اخروٹ کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے نہ صرف آپ کے بال ، جلد اور چہرہ خوبصورت ہو جاتے ہیں بلکہ تمام جسمانی اعضاءکی صحت اور بیماریوں سے بچاو ¿ کےلئے بھی یہ انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین غذائیت نے انکشاف کیاہے کہ اخروٹ میں موجود اومیگا 3سے دوران خون بہت ہوتا ہے ، دل صحتمند ہوتا ہے ، بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے اور نقصان دہ کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے ۔ اخروٹ ہماری قوت مدافعت بڑھاتے ہیں، دماغ کو صحتمند رکھتے ہیں ، چھاتی کے کینسرسے بچاتے ہیںاور جلد کی بیماریوں کو دور بھگاتے ہیں ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ذہنی دباو ¿ میں کمی کرکے اچھی نیند کا باعث بنتے ہیں ۔اس میں پایا جانے والا وٹامن ”B6“حاملہ خواتین کے لئے بہت مفید ہے اور یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے ۔ اخروٹ خصوصاً جلد کو جوان رکھتے ہیں، اسے تروتازگی فراہم کرتے ہیں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتے ہیں ۔ یہ بالوں کو مضبوط اور لمباکرتے ہیں ، گنجے پن سے بچاتے ہیں ۔ خشکی کو ختم کرتے ہیں ، سر کی جلد کو صحتمند رکھتے ہیں اور اخروٹ کا تیل بالوں کو دلکش رنگ اور چمک دیتا ہے ۔ بہتر نتائج کے لئے آپ ہفتے میں تین دفعہ اخروٹ کے تیل کو ناریل اور بادام کے تیل کے ساتھ ملاکر استعمال کر سکتے ہیں ۔اخروٹ کا انتخاب کرتے وقت خیال رکھیں کہ س کا خول اچھی حالت میں ہوا اور اس میں سوراخ نہ ہوں ۔ آپ اخروٹ کا استعمال دہی اور پھلوں کے ساتھ ملاکر بھی کر سکتے ہیں ۔
اخروٹ کے پوشیدہ فوائد
لندن (نیوز ڈیسک ) زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہمارے ہاں روایتی طور پر اخروٹ کے تیل سے پیٹ میں درد (مروڑ)، باسور (Hemorrhoid)، دست اور انتڑیوں کی سختی کو نرم کرنے جیسی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے، تاہم ہم آپ کو یہاں اخروٹ کے دیگر اہم فوائد کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
دماغی صحت: اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔
قبض کش: اخروٹ قبض کی صورت میں فوری آرام پہنچانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ معدے میں پہنچ کر فضلہ میں حرکت پیدا کرکے اسے آگے کی طرف دھکیل دیتا ہے۔
قوت قلب: اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور گندے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں نہایت معاون ہے، جس کے بعد صحت مند کولیسٹرول پیدا ہوتا ہے، جو قوت قلب کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ دوسرا روزانہ صرف ایک اخروٹ کا استعمال جسم کو ہائی بلڈپریشر کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔
حمل کے دوران: اخروٹ میں شامل زنک، میگنیشیم جیسے اجزا انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہیں، اس لئے حاملہ خواتین کے لئے ان کا استعمال نہایت نفع بخش ہے۔
کھانسی اور دمہ: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی اور دمہ کے علاج کے دوران اخروٹ کا استعمال نہایت موثر ہے۔
مضبوط ہڈیاں: اخروٹ میں شامل اجزا ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
پرسکون نیند: اخروٹ میں میلاٹونین (ایک قسم کا ضماد) نامی ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جسم کے اندرونی نظام کے بہت سے حصوں کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ لہذا جب جسم میں میلاٹونین کی مقدار پوری ہوتی ہے تو آپ رات بھر پُرسکون نیند لے سکتے ہیں۔
جلد کو نم کرنا: اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی ون، بی ٹو اور بی تھری نہ ص

0 comments:
Post a Comment