Sunday, 22 June 2014

جاپانیوں کاایک اور عجیب شوق



21 اپریل 2014 (22:23)

جاپانیوں کاایک اور عجیب شوق
ٹوکیو (نیوز ڈیسک)جاپان کے ”ٹوکیو زنیتائی کلب“کے ممبران اپنے انوکھے لباس کے باعث تیزی سے مشہور ہو رہے ہیں۔ زنیتائی کا لفظی معانی ”پورے بدن کا لباس“ہیں۔ اس کلب کے ممبران پورے بدن کے لباس پہن کر سڑکوں پر گھومتے ہیں اور ایک دوسرے کے بدن پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس لباس کے باعث چھونے کااحساس کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق اس رجحان نے 90ء کی دہائی میں ٹی وی شو ”پاور رینجر ز“کی مقبولیت کے بعد جنم لیا تاہم آج کل اس کی شہرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کلب کے مطابق یہ سوٹ خصوصی طور پر صارف کے ماپ کے مطابق تیار کئے جاتے ہیں اور ایک سوٹ کی قیمت کئی سو ڈالر ہو سکتی ہے۔ اس کلب کی جانب سے نئے ممبران کی تلاش کے لئے مہم بھی جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment