Sunday, 22 June 2014

لیموں کے رس کے کمالات



13 مئی 2014 (00:49)

لیموں کے رس کے کمالات
نیویارک (نیوز ڈیسک) لیموں کے رَس میں یہ جادوئی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ عام سے کھانے یا مشروب کو بھی ایسا مزیدار اور چٹ پٹا بنادیتا ہے کہ اس سے جی نہیں بھرتا۔ لیکن اس کے صحت کیلئے بھی اتنے فوائد ہیں کہ جن کا شمار نہیں۔ لیموں کا استعمال سکروی نامی بیماری سے بچاتا ہے، یہ بیماری وٹامن C کی کمی سے ہوتی ہے اور اس میں کمزوری، جسم پر داغ، یرقان اور بخاری کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ چونکہ لیموں میں وٹامن C بکثرت پایا جاتا ہے لہٰذا اس بیماری کیلئے انتہائی مفید ہے کے کھانے کو ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے میں تو لیموں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ لیموں کے استعمال سے گردے کی پتھری سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ لیموں میں پایا جانے والا ایک کیمیکل اسے جی متلانے اور قے کو روکنے کیلئے ایک بہترین دوا بنادیتا ہے۔ لیموں کو چائے میں استعمال کرنے سے معدے کی جلن سے بچا جاسکتا ہے۔ لیموں ملے پانی سے غرارے اور کلی کرنے سے منہ اور سانس میں تازگی آجاتی ہے اور جراثیم ختم ہوجاتے ہیں اور لیموں کے باقاعدہ استعمال سے دل کی صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ جلد کے دانوں کیلئے لیموں کے ٹکڑے کاٹ کر جلد پر لگائے جاسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment