Wednesday, 25 June 2014

وزن کم کرنا ہے تو ائیر کنڈیشنرتیز کرلیں



24 جون 2014 (22:35)

وزن کم کرنا ہے تو ائیر کنڈیشنرتیز کرلیں
سڈنی (نیوز ڈیسک) موٹاپا کم کرنے کیلئے لوگوں کو طرح طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور سخت مشقت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کا ایک آسان حل بھی ہے جس میں آپ کو صرف ٹھنڈے ماحول میں وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔ گریون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے ڈاکٹر لی نے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ اگر آپ ٹھنڈے ماحول میں رہیں تو آپ کا وزن خود بخود کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ ڈاکٹر لی کے مطابق اگر آپ صرف ایک ماہ کیلئے ٹھنڈے کمرے میں سوئیں تو آپ کو وزن میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹھنڈے ماحول میں ہوں تو ہمارے جسم کو گرم رہنے کیلئے جسم میں موجود کیلوریز (حرارے) کو جلد پڑتا ہے جس کی وجہ سے موٹاپے میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ جبکہ گرم کمروں میں سونے سے ہمارے جسم کی کیلوریز استعمال نہیں ہوتیں اور موٹاپے میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس تحقیق کی بنیاد جسم میں ہائی جانے والی چربی کی دو اقسام پر ہے۔ سفید چربی جسم میں کیلوریز کو ذخیرہ کرتی ہے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے جبکہ براﺅن چربی کیلوریز کو جلاتی ہے اور وزن میں کمی کرتی ہے۔ اس تحقیق میں 24 ڈگری درجہ حرارت اور اس سے کم درجہ حرارت کے جسم پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ چوبیس ڈگری پر جسم کوئی کیلوریز نہیں جلانا پڑتیں لیکن درجہ حرارت کم کرنے پر جسم کو گرم رہنے کیلئے کیلوریز جلانا پڑتی ہیں جس سے موٹاپے میں کمی ہوتی ہے۔ درجہ حرارت کی ضرورت خصوصی طور پر سوتے وقت بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس وقت جسم کوئی کام نہیں کررہا ہوتا جس کی وجہ سے کیلوریز استعمال نہیں ہوتیں۔

0 comments:

Post a Comment