Sunday, 29 June 2014

ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے کیلئے اخروٹ کھائیں


07 مارچ 2013 (22:32)
 ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے کیلئے اخروٹ کھائیں

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) اخروٹ کھانے سے فالج اور دل کے دورے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ سپین کی وزارت صحت کے زیر اہتمام طبی تحقیق کی گئی جس کا مقصد دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرے کو خوارک کے ذریعے کم کرنا تھا۔تحقیق میں پچپن سے اسّی سال کی عمر کے سات ہزار چار سو سینتالیس لوگوں کو شامل کیا گیا جنہیں دل کی بیماریاں لاحق تھیں۔ انہیں جوخوراک دی گئی اس میں اخروٹ کی بھی کافی مقدار شامل تھی۔ نتائج کے مطابق اخروٹ کھانے والوں میں فالج اور دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ انچاس اور تیس فیصد کم ہو گیا۔ تحقیقی رپورٹ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع کی گئی ہے۔


--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment