Sunday, 22 June 2014

موبائل سگنل نہ ہونے کا مسئلہ برطانیہ نے حل کر لیا



21 جون 2014 (23:47)

موبائل سگنل نہ ہونے کا مسئلہ برطانیہ نے حل کر لیا
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل کے سگنل غائب ہو جانا ایک پریشان کن مسئلہ ہے اور بعض علاقوں میں لاکھ کوشش کے باوجود ہمارے لئے کال کرنا ممکن نہیں ہو پاتا جبکہ کسی دوسری کمپنی کی سروس بالکل ٹھیک چل رہی ہوتی ہے اس تکلیف دہ مسئلے کے حل کے لئے اقدامات شروع ہوچکے ہیں اور برطانیہ میں حکومت موبائل فون کمپنیوں کو اس بات پر مائل کر رہی ہے کہ وہ اپنے سگنل فراہم کرنے والے ٹاور ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی اجازت دیں تاکہ ایک کمپنی کا ٹاور دستیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسری کمپنی کا ٹاور استعمال ہو سکے ۔دراصل موبائل فون کے سگنل کمپنی کے موبائل فون ٹاور جسے بیس سٹیشن بھی کہا جات ہے کے ذریعے صارفین تک پہنچتے ہیں ،اگر کسی علاقے میں کسی کمپنی کا ٹاور موجود نہیں ہے تو وہاں سے اس کمپنی کی سم کے ذریعے کال نہیں کی جا سکتی اس مسئلے کے حل کےلئے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اس صارفین کا کل اس علاقے میں موجود کسی دوسری کمپنی کے ٹاور کو منتقل کی جائے اور یو ںکمپنیاں مل جل کر صارفین کی کال ممکن بنائیں۔برطانیہ کے کلچر سیکرٹری ساجد جاوید نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کوششیں شروع کر دیں ہیں برطانیہ میں اس تجویز پر عمل در آمد ہونے کی صورت میں دیگر ممالک میں بھی اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی راہیں کھل جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment