Wednesday, 25 June 2014

شعیب اختر نے چپکے سے شادی رچالی



25 جون 2014 (20:24)

شعیب اختر نے چپکے سے شادی رچالی
ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے ازدواجی زندگی میں بھی خوب تیزی دکھائی اور چپکے سے شادی رچا لی ، خاموشی سے دلہن بھی گھر لے آئے ہیں۔ شعیب اختر نے ہری پور کے ایک تاجر مشتاق کی 20سالہ بیٹی رباب مشتاق کو شریک حیات بنایا ہے ، شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں صرف لڑکی کے والدین اور قریبی رشتہ دار شریک ہوئے لڑکے کی طرف سے شعیب کے والدین اور چند دوستوں نے شرکت کی ، شعیب اختر کا نکاح مولانا قاسم طیب نے پڑھایا ، نکاح نامے میں دلہن کا حق مہر 5لاکھ روپے رکھا گیا ہے ۔ تقریب میں شریک ہونے والے چند مہمانوں کی پر تکلف ضیافت کی گئی ، نکاح کے بعد شعیب اختر گزشتہ رات اپنی دلہنیا کو سادگی کے ساتھ رخصت کرکے لے گئے، واضح رہے کہ رباب اور شعیب کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی ، منگنی کو بھی خفیہ رکھا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ شعیب اختر اپنے کیریئر میں ” راولپنڈی ایکسپریس“ کے نام سے مشہور تھے انہو ں نے حقیقی زندگی میں بھی خوب تیزی دکھائی ہے

0 comments:

Post a Comment