Monday, 23 June 2014

موصل کو آزاد کروانے کے لئے بھیجا جانے والا جنرل میدان جنگ سے فرار



23 جون 2014 (18:59)

موصل کو آزاد کروانے کے لئے بھیجا جانے والا جنرل میدان جنگ سے فرار
موصل (نیوز ڈیسک)موصل شہر کو جنگجوﺅں سے آزاد کروانے والی فوج کے انچارج جنرل ابو الولید ہی میدان جنگ سے بھاگ گیا۔عراقی صوبہ نینوی کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے ساتھ کئی دنوں کی لڑائی کے بعد جنگجووں نے موصل کے شمالی مغربی شہر تلعفر کے گرد و نواح کنڑول سنبھال لیا ہے اور عراقی فوج کے سینئر اہلکار بھاگ کر کرد علاقے میں چلے گئے ہیں۔عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے سرکاری فوج کے جنرل محمد القریشی المعروف ابو الولید کو موصل شہر کو جنگجووں سے واگذار کرانے کی ذمہ داری سوپنی تھی لیکن وہ آئی ایس آئی ایس کے جنگجووں کی پیش قدمی سے گھبرا کر خود میدان جنگ چھوڑ کر کرد علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ جنرل ابو ولید کسی معرکے میں مارے جا چکے ہیں یا انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ کرد علاقے میں چلے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment