Monday, 23 June 2014

ورلڈ کپ میں شکست، برطانوی حکومت نے غم بھلانے کے لئے شائقین کو فحش مشورہ دے دیا


23 جون 2014 (20:12)

ورلڈ کپ میں شکست، برطانوی حکومت نے غم بھلانے کے لئے شائقین کو فحش مشورہ دے دیا
لندن (نیوز ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں شکست کھا کر برطانیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے اور دل شکست برطانوی شائقین کو ان کی حکومت نے مشورہ دیا ہے کہ غم غلط کرنے کیلئے جنسی لذت کا سہارا لیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شائقین صدمے کا شکار ہیں اور شراب نوشی اور بسیار خوری کی طرف مائل ہورہے ہیں جس سے ان کی صحت خطرے میں ہے لہٰذا محکمہ صحت سے وابستہ ایک ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر  برطانوی شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ افسردگی سے بچنے کیلئے جسمانی خوشی کا اہتمام کریں یا پھر ورزش یا موسیقی کی کسی سرگرمی میں حصہ لیں۔ حکومتی ادارے نے اپنے مشورے کے دفاع میں یہ دلیل بھی دی ہے کہ جب برطانیہ 1998ءکے ورلڈ کپ سے باہر ہوا تھا تو ہارٹ اٹیک کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا تھا اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ جنسی مصروفیت شائقین کو صدمے سے باہر نکلنے میں مدد دے گی۔

0 comments:

Post a Comment