ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کرادیا ہے۔ یہ روبوٹ اینڈ رائیڈ نظام کا حامل، خبریں پڑھ سکتا اور مزاح کی صلاحیت کا حامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی نظر آنے والے روبوٹ کا نام ”کوڈومورائیڈ“ ہے ۔ اس روبوٹ نے زلزلے اور ایف بی آئی کے چھاپے کی خبریں پڑھ کر سنائیں ۔ اس روبوٹ نما لڑکی نے اپنے خالق پروفیسر ہیروشی ایشی گورو کے ساتھی مزاح بھی کیا جس پر ہیروشی نے کہا کہ ”اب تم روبوٹ کی طرح لگنے لگی ہوں“ کوڈومورائیڈ کے ساتھ سٹیج پر اوٹونورائیڈ کو بھی پیش کیا گیاجس کا مطلب بالغ ہوتا ہے۔ اس لڑکی نما روبوٹ نے دوبارہ سٹارٹ ہونے پر کہا کہ ”میں تھوڑی سی الجھن کا شکار ہوں“ اس موقع پر کوڈومورائیڈ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں میرا اپنا ٹی وی شو ہو۔ یہ دونوں روبوٹ ٹوکیو کے نیشنل میوزیم آف سائنس میں کام کریں گے اور میوزیم میں آنے والے لوگوں سے بات چیت کرکے ان کی رہنمائی کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment