Wednesday, 25 June 2014

فلم دیکھتے ہوئے کون لوگ روتے ہیں؟ سائنس نے بتادیا



25 جون 2014 (21:15)
فلم دیکھتے ہوئے کون لوگ روتے ہیں؟ سائنس نے بتادیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) شاید آپ نے کبھی یہ سوچا ہو کہ بعض لوگ ڈرامے یا فلم کے دکھی مناظر دیکھ کر خود اتنا دکھی کیوں ہوجاتے ہیں اور بعض تو آنسو بھی بہانا شروع کردیتے ہیں، سائنس نے ان لوگوں کے دکھی ہونے کی وجہ کا پتا لگالیا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ بعض لوگوں کے حد سے زیادہ حساس اور جذباتی ہونے کی وجہ اُن کا ڈی این اے ہے۔ ہمارے جینز ہی دراصل یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم خوشی یا غم کے جذبات کو کتنا شدت سے محسوس کرسکتے ہیں۔ بعض لوگوں میں حساسیت بہت زیادہ پائی جاتی ہے جیسے ”سینسری پراسیسنگ سینسی ٹیوٹی“ (SPS) کا نام دیا گیا ہے۔ SPS والے افراد کے دماغ میں جذبات کو سمجھنے والے حصے عام لوگوں کی نسبت بہت حساس ہوتے ہیں۔ جب یہ لوگ کوئی دکھی، غم ناک یا خوش کُن منظر دیکھتے ہیں تو ان کا دماغ عام لوگوں کی نسبت اس منظر کی تفہیم اور تجزیہ کہیں زیادہ رفتار اور گہرائی میں کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ خوشی اور غم کے جذبات سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ جریدے ”برین اینڈ بہیویر“ میں شائع ہونے والی ڈاکٹر ایران اور اُن کی ٹیم کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہم میں سے تقریباً 20 فیصد لوگوں کے دماغ میں SPS کی خصوصیت پائی جاتی ہے اور یہ 20 فیصد لوگ اکثر ٹی وی کی سکرین کے سامنے آنسو بہاتے پائے جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment