Wednesday, 25 June 2014

ترکی میں خواجہ سراﺅں کا مقابلہ حسن



25 جون 2014 (21:16)

ترکی میں خواجہ سراﺅں کا مقابلہ حسن
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ منعقد ہونے والے خواجہ سراﺅں کے مقابلہ حسن میں ملک کے طول و عرض سے آنی والی حسیناﺅں نے اپنے حسن کے جلوے دکھائے لیکن یینگئی بیرا موگلو نامی حسینہ نے سب کے جلووں کو مات دیتے ہوئے ملکہ حسن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقابلے کے دوران ناظرین و حاضرین نازک اقدام تتلیوں کی دل موہ لینے والی اداﺅں سے گھائل ہوتے رہے اور ایک سے بڑھ کر ایک دلکش پری اپنے پیکر خوش رنگ سے دیکھنے والوں کو مسحور کرتی رہی۔ یہ حسینائیں خوبصورتی کی دیویاں ہی نہیں تھیں بلکہ پیار اور محبت بھی ان کے انگ انگ سے ٹپک رہا تھا اور یہ ناصرف ناظرین کو الفت بھری نظروں سے تکتی رہیں بلکہ مقابلے کی تیاری سے لے کر کیٹ واک تک کے مراحل میں ایک دوسرے کی مدد اور حوصلہ افزائی میں بھی پیش پیش رہیں۔ مقابلے سے لطف اندوز ہونے والوں نے غیر موافق اور مخالفانہ ماحول کے باوجود بے باکی سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر مقابلے میں شامل کومل کلیوں کو مبارکباد پیش کی۔ آٹھ خواجہ سرا منصفین نے پینکی کو اس کی آتشی جوائی، دہکتے حسن اور تیز دھار انداز و اطوار کی بناءپر ملکہ حسن کے خطاب اور اعزاز سے نوازتے ہوئے تاج اُس کے سر پر سجادیا۔ واضح رہے کہ برادر اسلامی ملک ترکی میں ہم جنسی پرستی مکمل طور پر قانونی فعل ہے۔

0 comments:

Post a Comment