Friday, 27 June 2014

امریکی کمپنی کاپوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کر نے کا منصوبہ



27 فروری 2014


نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی کمپنی پوری دنیا کو مفت وائی فائی فراہم کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔یہ وائی فائی دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر مفت استعمال کیا جا سکے گا۔یہ وائی فائی سیٹلائیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح لوگوں کو دنیا بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی ہوسکے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اب بھی دنیا بھر میں 40فیصد لوگ انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے جس کی بڑی وجہ حکومتوں کا انٹرنیٹ پر قد غن لگانا ہے۔ کئی ممالک بشمول شمالی کوریا میں انٹرنیٹ تک رسائی مشکل ہے جبکہ کچھ ممالک نے انٹرنیٹ کی متعدد ویب سائٹس بند کر رکھی ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے بعد افریقہ کے صحرا میں بیٹھا انسان بھی انٹرنیٹ کو ا±سی طرح استعمال کرے گا جس طرح کوئی شخص نیویارک میں بیٹھا کرتا ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ یہ بہت ہی مہنگا پراجیکٹ ہو گا لیکن یہ جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment