ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گوگل سرچ انجن کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا پروجیکٹ ہے،انٹرنیٹ کا کنٹرول شروع ہی سے سی آئی کے پاس تھا اور نگرانی کا عمل آج تک جاری ہے، گزشتہ روزنوجوان صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعدروسی صدرولادی میر پیوٹین نے کہاکہ یہ زندگی ہے، جو امریکیوں کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ انٹرنیٹ کو سی آئی اے کے ایک خصوصی منصوبے کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اور اس میں ترقی کا عمل آج تک جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ گوگل میں جو کچھ بھی انٹر کیا جاتا ہے وہ تمام مواد ان سرورز کے ذریعے آگے جاتا ہے، جو امریکا میں رکھے ہوئے ہیں اور وہاں ہر چیز کی نگرانی کی جاتی ہے۔ روسی صدر نے اپنے ہی ملک کے سب سے مشہور سرچ انجن یانڈیکس پر بھی شکوک شبہات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یانڈیکس کی جزوی طور پر رجسٹریشن بیرون ملک کی گئی ہے اور اس کے ٹیکس سے بچنے کے علاوہ کئی دیگر مقاصد بھی ہیں۔ انٹرنیٹ پر کنٹرول سے متعلق اپنے الزامات دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یانڈیکس بھی جزوی طور پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہے، دوسری جانب یانڈیکس کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک رجسٹریشن کا مقصد ٹیکس فراڈ ہرگز نہیں ہے۔بلکہ بیرون ملک رجسڑیشن کارپوریٹ قوانین کے مسائل کی وجہ سے کروائی گئی۔ کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ کے آغاز کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری بھی ایک معمول کی بات ہے۔
0 comments:
Post a Comment