Friday, 27 June 2014

بھالو آسمان سے ٹپکا، کیک میں اٹکا



27 جون 2014 (23:43)

بھالو آسمان سے ٹپکا، کیک میں اٹکا
جونیاﺅ (نیوزڈیسک ) ریچھ گھر میں گھس کر بچے کی برتھ ڈے کے کیک کھا گیا۔ الاسکا میں ایک جوڑا اپنے بچے کی برتھ ڈے منانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اس دوران نوجوان ریچھ روشن دان کے ذریعے وہاں گھس آیا اور آتے ہی لذیذ کیک کھا کر فرار ہو گیا۔ والڈلائف مینجمنٹ کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ”روشن دان سے ریچھ کے داخل ہونے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا وزن تقریباً 82کلوگرام تھا“۔ الاسکا کے ڈیپارٹمنٹ آف مچھلی و گیمز سے وابستہ ریان سکاٹ کا کہنا ہے کہ” جس گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، وہ پہاڑی کی ڈھلوان پر واقعہ تھا اور اس کے اردگرد کوئی اور گھر نہیں تھے، لہذا ایسے گھروں میں اس طرح کے واقعات ہونے کا اکثر امکان رہتا ہے۔ ریچھ فطرتاً بہت زیادہ متجسس ہوتے ہیں اور انہیں جب بھی خوراک کے حصول کی جگہ ملتی ہے، وہ فوراً وہاں ٹپک آتے ہیں“۔ سکاٹ نے مزید بتایا کہ ”حکام کے مطابق یہ ریچھ وہی جو پہلے بھی ایک گھر میں ایسی واردات کر چکا ہے اور مقامی پولیس نے اس کے ایک ساتھی کو انسانی جان کے لئے خطرہ محسوس کرتے ہوئے قتل کر دیا تھا“۔ مذکورہ گھر کے مالکان الیشیا بشپ اور گلین میرل نے بتایا کہ ریجھ سیدھا ان کے لیونگ روم میں آکر گرا۔ میرل کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کمرے میں ہی موجود تھی، میں نے اسے دیکھا، وہ مجھ سے صرف ایک میٹر کے فاصلے پر موجود تھا۔

0 comments:

Post a Comment