Wednesday, 25 June 2014

جہاز کی غلط ائیر پورٹ پر لینڈنگ



25 جون 2014 (15:59)

جہاز کی غلط ائیر پورٹ پر لینڈنگ
ہنوئی (نیوزڈیسک) ویت نام کی پرائیویٹ ائر لائن کے ایک جہاز کا عملہ خود ’جہاز ‘ہو گیا اور پرواز کو مقررہ ائیر پورٹ کے بجائے 130کلومیٹر دور واقع ایک ائیر پورٹ پر جا اُتارا۔ویت جیٹ نامی ائیر لائن کی اس پر واز کو تفریحی مقام ڈالاٹ کے ائیر پورٹ پر اترنا تھا لیکن عملے کی لا پرواہی اور کم علمی کی وجہ سے ائر کنٹرول کی طرف سے دی گئی ہدایات کا خیال نہیں رکھا گیا اور جہاز 200مسافروں کو لے کر 130کلومیٹر دور واقع شہر کیم رین جا پہنچا۔ویت جیٹ نام ویتنام کی پہلی پرائیویٹ ائر لائن ہے اور سستے کرایوں کی وجہ سے کافی مقبول ہو چکی ہے ۔مقامی پروازوں کے علاوہ یہ ائر لائن سنگا پور اور تھائی لینڈ کے سفر کی سہولت بھی مہیا کرتی ہے۔2012ءمیں اس ائر لائن کا نام اس وقت دنیا میں بہت مشہور ہوگیا تھاجب عدالت نے جہاز میں ائر ہوسٹسوں کا فحش ڈانس کروانے پر اسے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔ویت نام کی سول اوی ایشن اتھارٹی نے جہاز غلط جگہ اتارنے والے عملے کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment