گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) دادا کی پسند کی شادی کرنے پر 35 سال بعد کمسن پوتیاں مشکل میں پڑگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق جرگہ نے 2 کمسن بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیدیا۔ بااثر زمیندار نے دونوں بہنوں کی زبردستی رخصتی کر نے کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے ناکام بنا دیا۔
یاد رہے کہ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے چند اضلاع میں ونی جیسی قبیح رسم آج بھی رائج ہے اور ہر سال مبینہ طور پر کئی لڑکیاں اس کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment