لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے صارفین کو کہا ہے کہ وہ غیر میعاری مو بائل چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سستے چارجر آئی فون پروگرام ایم ایف آئی کے تحت بنے ہوئے نہیں ہوتے، اس لئے فون اور صارف کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، یہ چارجر صارف کو فون کے انٹرنل لاجک بورڈ کو نقصان پہنچاتے ہیں جو کہ صارف کے فون کی بیٹری کے ساتھ ڈیل کرتا ہے اور اس کی وجہ سے صارف کی زندگی بھی خطرے میں پڑسکتی ہے،جو پیسے سستے چارجر خرید کر بچاتے ہیں اس سے دوگنا کے فون کی مرمت میں لگ جاتے ہیں۔ امریکی کمپنی نے سرٹیفائیڈ چارجر کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment