Sunday, 22 June 2014

سب گنجے۔۔۔ جی بھر کر کھائیں انڈے - بڑی عمر کے افراد دل کی بیماری سے بچنے کیلئے انڈے کھائیں،بشیرمہدی



16 اکتوبر 2012 (20:35)

سب گنجے۔۔۔ جی بھر کر کھائیں انڈے
 لندن (بیورورپورٹ)غذائی ماہرین نے انڈے کو بھرپور غذا قرار دیتے ہوئے موسم سرما میں انڈے کے روزانہ استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انڈا انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہوتا ہے۔ انڈے میں وٹامن ڈی، وٹامن بی12، سلینم اور کویلین کی وافر مقدار ہوتی ہے اور ہر انڈے میں 80 حرارے پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسان کو دن میں ایک انڈا ضرورکھانا چاہیے یہ صحت کا ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کو بھی کنٹرول کرتا ہے حکماءکے نزدیک انڈے کا تیل گنجے پن کے خاتمے کے لیے بھی انتہائی مجرب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کی زائد چربی سے چھٹکارے کے لیے ناشتے میں انڈے کا استعمال انتہائی مفید ہے۔


05 جون 2014

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ عام طو ر بڑی عمر کے افراد دل کے تحفظ کیلئے انڈوں کااستعمال ترک کر دیتے ہیں لیکن امریکی ما ہرین کی ایک تحقیق سے ثا بت ہوا ہے کہ انڈو ں کا استعما ل دل کیلئے مفید ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیق کے مطابق انڈوں میں مو جود قدرتی اجزاء دل میں پیدا ہونے والے نقائص کو دور کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں اورپروٹین سے بھرپور انڈوں میں سیچوریٹڈ فیٹ پا یا جا تا ہے جو جسم میں داخل ہو کر جمتا نہیں۔ماہرین کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 6 انڈے کھا نے چا ہئیں ۔

0 comments:

Post a Comment