Sunday, 22 June 2014

ہنگامی خدمات کیلئے امریکہ کے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے دلچسپ استعمال کا انکشاف



22 مارچ 2014 (13:50)

ہنگامی خدمات کیلئے امریکہ کے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے دلچسپ استعمال کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بارے میں دلچسپ انکشاف ہواہے ، ماضی میں ہیلی کاپٹر ذاتی ملازموں لانے ، لے جانے یا بسااوقات دوسرے شہروں سے پسندیدہ کھانے منگوانے کیلئے استعمال کیاجاتارہاہے ۔ یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیاہے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اسی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کی خود اور اپنے دوستوں کے ذریعے ”فضائی نگرانی“ کا کام بھی لیتے تھے اور ایسے میں اکثر اوقات ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاﺅس سے متصل پریڈ چوک میں بڑے فاخرانہ انداز میں اترتے تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اس ہیلی کاپٹر کو آپریشنل ضرورتوں کے سوا استعمال میں نہیں لایا گیا حتیٰ کہ اس میں کسی وزیر یا وزیر مملکت کو بھی سوار ہونے کا موقع نہیں ملا۔ آئندہ اسے سول آرمڈ فورسز اور سلامتی کے دیگر اداروں کے سوا کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment