Sunday, 29 June 2014

ناسا نے مفید ترین پوداڈھونڈ لیا



28 جون 2014 (22:56)
ناسا نے مفید ترین پوداڈھونڈ لیا

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) قدرت نے پودوں اور درختوں میں انسان کیلئے بے پناہ فوائد رکھے ہیں اور یہ ہماری روزمرہ ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک ایسا پودا بھی پایا جاتا ہے کہ جسے قدرت کی سب سے شاندار تخلیقات میں سے ایک کہا جاسکتا ہے کیونکہ زمین کی 90 فیصد آکسیجن اس پودے سے حاصل ہوتی ہے۔ ساری سمندری مخلوقات اسے غذا کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور اس میں انسانی ضرورت کا ہر غذائی جزو پایا جاتا ہے، بس مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہم فائٹوپلانکسٹن نامی اس جادوئی پودے کی اہمیت سے بے خبر رہے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس پودے کو "سپر فوڈ" قرار دیا ہے یعنی یہ ہر طرح کی خوراک سے بہتر غذا ثابت ہ وسکتا ہے اور مستقبل میں انسان کی بے پناہ غذائی ضروریات کو بطریق احسن پورا کرسکتا ہے۔ یہ پودا دنیا کے سب سے بڑے جانور بلو وہیل (سمندر میں پائی جانے والی سب سے بڑی وہیل مچھلی) کی بھی بنیادی خوراک ہے۔ یہ مچھلی روزانہ کئی ٹن خوراک کھاتی ہے اور تقریباً سو سال تک زندہ رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واحد خوراک ہے جس میں ہماری روزمرہ ضرورت کے تمام غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں، جن میں 9 عدد امائینو ایسڈ، اومیگا 3، اومیگا 6، وٹامن اے، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو، بی سکس، بی ٹویلو، سی ڈی اور ضروری معدنی اجزاءشامل ہیں۔ سائنسدانوں نے توقع بھی ظاہر کی ہے کہ اپنے جادوئی اثرات کی وجہ سے فائٹو پلانکسٹن بے شمار بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ ان بیماریوں میں جوڑوں کا درد، ذیا بیطس، قوت مدافعت کی کمی، جلد کے مسائل، کینسر، دل کی بیماریاں، دماغی بیماریاں، جگر کے مسائل، آنکھوں کی بیماریاں، بانجھ پن، انفیکشن، دردوں کی بیماریاں، سانس اور گردوں کی بیماریاں اور ہڈیوں کی بیماریاں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پودے کے استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں تحقیق جاری ہے اور عام لوگوں کو اس بارے میں ڈاکٹروں اور ماہرین غذائیات سے معلومات اور مشورہ ضرور لینا چاہیے۔

--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment