Sunday, 29 June 2014

انگلی میں پھنسی انگوٹھی سے نجات پانے کا آسان طریقہ



19 جون 2014 (21:24)
انگلی میں پھنسی انگوٹھی سے نجات پانے کا آسان طریقہ

برمنگھم (نیوزڈیسک ) کسی بھی وجہ سے اگر آپ کی انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے، تو اب انگوٹھی کاٹنے یا مارجرین (مصنوعی مکھن) کے استعمال کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ فیس بک پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح باآسانی صرف ایک چمٹی اور دھاگے سے انگوٹھی کو نکالا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک فیس بک پر 8 ہزار 98 افراد پسندیدگی کی سند عطا کر چکے ہیں اور 4 ہزار 795 صارفین نے اسے شیئر بھی کیا ہے۔ ویڈیو میںدکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی پھنسی ہوئی انگوٹھی کے قریب چمٹی سے انگلی کو تھوڑا سا دباتا ہے اور پھر فوراً اس جگہ پر زور سے دھاگہ لپیٹ دیتا ہے۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک دھاگہ اچھی طرح انگوٹھی کے قریب لپٹ نہیں جاتا۔ تھوڑی دیر بعد ہی وہ شخص دھاگے کو واپس کھول دیتا ہے تو اس جگہ پیدا ہونے والی گنجائش کے باعث بڑی آسانی سے انگوٹھی نکل آتی ہے۔

-- 
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment