Saturday, 28 June 2014

چینی ارب پتی امریکیوں کے ساتھ ہاتھ کرگیا


27 جون 2014 (23:24)

چینی ارب پتی امریکیوں کے ساتھ ہاتھ کرگیاچینی ارب پتی امریکیوں کے ساتھ ہاتھ کرگیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک چینی نژاد امریکی لکھ پتی سینکڑوں امریکی بے گھر لوگوں کے ساتھ دغا بازی کرتے ہوئے انہیں شاندار کھانے اور امدادی رقم کا لالچ دے کر ایک جگہ جمع کیا اور خود غائب ہوگیا۔ شین گوانگ بیاﺅ اس سے پہلے بھی اس طرح کی شعبدہ بازیاں کرچکا ہے۔ اس نے اخبار نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل میں اشتہار دیا کہ بے گھر لوگوں کو خیراتی ادارے ریسکیومشن کے سامنے شاندار کھانا کھلایا جائے گا اور ہر ایک کو 300 ڈالر کی امدادی رقم بھی دی جائے گی۔ یہ خبر پڑھتے ہی سینکڑوں بے گھر لوگ ایک رات پہلے ہی بتائی گئی جگہ پر پہنچ گئے اور قریبی پارک میں رات بسر کی۔ دوسرے دل وقت مقررہ پر ان بیچاروں کیلئے دعوت کے نام پر انتہائی قلیل مقدار میں کھانے کا اہتمام تھا جس کی وجہ سے اکثر لوگ بھوکے ہی رہ گئے اور امدادی رقم کے متعلق خیراتی ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ وہ بے گھر لوگوں کو نہیں بلکہ ادارے کو دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تاہم شین نے دوبارہ اعلان کروادیا کہ لوگ مین ہٹن پہنچیں وہاں انہیں رقم دی جائے گی۔ سب لوگ وہاں پہنچ کر انتظار کرتے رہے مگر فراڈئیے شین کا کوئی اتا پتا نہ تھا۔ بالآخر مصیبت کے مارے لوگ گالیاں دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔

0 comments:

Post a Comment