نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ہزاروں لوگوں کو ہلاک کرنے اور سینکڑوں لڑکیوں اور خواتین کو اغواءکرنے والے دہشتناک گروپ بوکوحرام کو نائیجیریا کی فوج تو اُن کے خفیہ ٹھکانوں سے نکالنے میں ناکام ہوچکی ہے لیکن جنگلی سانپوں اور زہریلی مکھیوں نے ان دہشت گردوں کے چھکے چھڑا دئیے ہیں اور یہ اپنی جان بچانے کیلئے خفیہ ٹھکانوں کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ گرفتار کئے گئے کچھ دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ سمبیسا کے جنگلوں میں اُن کے خفیہ ٹھکانوں پر سانپوں اور مکھیوں نے حملہ کردیا ہے۔ کئی دہشت گرد کمانڈر سانپوں کے ڈسنے سے ہلاک ہوگئے ہیں اور جنگجوﺅں کے دل میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ زہریلے سانپ دراصل اُن مظلوم انسانوں کی روحیں ہیں جن کو انہوں نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ گرفتار شدگان نے بتایا کہ جنگجو یہ سمجھتے ہیں کہ قتل کئے گئے معصوم انسانوں کی روحیں اُن سے بدلہ لینے کیلئے سانپوں اور زہریلے حشرات کا روپ دھار کر اُن پر حملے کررہی ہیں اور اس خوف کی وجہ سے وہ اپنے محفوظ جنگلی ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کولو مصطفےٰ نے اخبار وین گارڈ کو بتایا کہ پہلے سانپ حملہ کرتے ہیں اور اس کے بعد مکھیاں گھیرا ڈال کر ڈنگ مارتی ہیں اور یوں نشانہ بننے والا شخص دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی اکثریت ہمسایہ ملک کیمرون کی طرف فرار ہورہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment