اسلام آباد(اے این این)الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ، 2004ءمیں طاہر القادری کے پاس 99 لاکھ روپے کے اثاثے تھے، بینک بیلنس 33 ہزار ¾ ماڈل ٹاﺅن میں 40 لاکھ کا گھر اور 45 لاکھ کے پلاٹ تھے ،ملک سے باہر کوئی ذاتی گاڑی یا جائیداد نہیں تھی،2010ءمیں طاہر القادری کے اثاثوں کی کل مالیت 3 لاکھ 38 ہزار جبکہ ان کی جماعت کے اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ 60 ہزار روپے تھی ، ریکارڈجلد ایف آئی اے کو بھی بھجوادیاگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے طاہرالقادری کے اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کا ریکارڈ جاری کردیا جس کے مطابق سال 2004ءمیں طاہر القادری کے پاس 99 لاکھ روپے کے اثاثے تھے ان کا بینک بیلنس 33 ہزار ¾ ماڈل ٹاﺅن میں 40 لاکھ کا گھر اور 45 لاکھ کے پلاٹ تھے جبکہ ملک سے باہر کوئی ذاتی گاڑی یا جائیداد نہیں تھی ۔ سال 2004ءمیں طاہر القادری کے پاس 9 لاکھ روپے نقد ¾500 پاﺅنڈ ¾495 ڈالر اور30 تولے سونا ان کی اہلیہ کے نام پر تھا جس کی مالیت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ظاہر کی گئی تھی ۔2010ءمیں طاہر القادری کے اثاثوں کی کل مالیت 3 لاکھ 38 ہزار تھی ان کی جماعت عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ 60 ہزار روپے تھی اور اخراجات 2 لاکھ 851 روپے تھے ۔2010ءمیں طاہر القادری کے پاس دو لاکھ کا فرنیچر اور 75 ہزار کی کتابیں تھیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے چند روز قبل درخواست کی تھی کہ طاہر القادری کے اثاثوں کا ریکارڈ مہیا کیا جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے طاہر القادری اور انکی جماعت کے اثاثوں کا ریکارڈ مرتب کرکے ایف آئی اے کو بھجوا دی ۔
0 comments:
Post a Comment