Friday, 27 June 2014

امریکی لڑاکا طیارے کو اڑتے ہی آگ لگ گئی



27 جون 2014 (08:55)

امریکی لڑاکا طیارے کو اڑتے ہی آگ لگ گئی

واشنگٹن ( بیورونیوز) لینڈنگ کے دوران امریکی لڑاکا طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس کے لڑاکا طیارے ایف 35 میں فلوریڈا ایئرفورس بیس پر اترتے ہوئے آگ لگی۔ امریکی ایئرفورس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آگ ایف 35 کے عقبی حصے میں لگی، تاہم پائلٹ کامیابی سے طیارہ بند کرکے باہر نکل آیا اور عملہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ کیپٹن پاﺅل ہاس کا کہنا ہے کہ ”حکام ہر پہلو سے آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ ہے“۔ یاد رہے کہ مذکورہ لڑاکا طیارے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے پہلے بھی ایک بار اسی طرح طیارے میں آگ لگ چکی ہے،جس کی بنا پر 2006ءسے چلنے والے اس پروگرام کو چند روز کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایف 35لڑاکا طیارے کی کی قیمت 98ملین ڈالر سے شروع ہو کر 116ملین ڈالر تک جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment