لندن (اے پی پی)حال ہی میں برطانیہ میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ رپورٹ میں 53لاکھ افراد سستی اور کاہلی کے نتیجہ میں پیدا ہونے امراض سے ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال سگریٹ نوشی کی وجہ سے دنیا بھر میں 50لاکھ افرد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے پروفیسر اور حالیہ ریسرچ رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر آئی جن لی نے کہا ہے کہ جسمانی طور پر سستی کا مظاہرہ کرنے سے صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے سگریٹ نوشی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے انسانی جسم شوگر ، کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ریسرچ کے مطابق 150منٹ تک مناسب جسمانی سرگرمیاں جس میں تیز چلنا اور 30منٹس کی سیر وغیرہ شامل ہیں سے انسانی جسم صحت مند رہتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امیر ممالک میں رہنے والے افراد کم ورزش کرتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment