Sunday, 29 June 2014

چینی کے بغیر دودھ کا استعمال صحت کیلئے سود مند نہیں، طبی ماہرین


26 اکتوبر 2012

لندن (بیور ورپورٹ) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ چینی کے بغیر دودھ کا استعمال صحت کیلئے سودمند نہیں ہوتا ایسے بچے جو ماں کا دودھ نہیں پیتے انہیں بکری کا دودھ پلانا چاہیے کیونکہ بکری کا دودھ وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے دودھ استعمال کرنے کیلئے باقاعدہ ٹائم ٹیبل مرتب کرنا چاہیے اور کھانا کھانے کے کم از کم ایک گھنٹہ بعد دودھ پینا صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کو باقاعدہ ابال کر اور اس میں چینی یا شہد ملا کر پینا چاہیے کیونکہ اس سے چربی میں اضافہ نہیں ہوتا دودھ میں 230 اقسام کے مختلف بیکٹیریاز ہوتے ہیں جن میں سے صرف تین سے بیماریوں کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں جو قدرتی امر ہے عالمی سطح پر وٹامن ڈی کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے جو سورج کی روشنی کی کمی کے باعث نہیں ہے بلکہ غیر متوازن غذا کے ذریعے قابو پایاجا سکتا ہے دودھ کی کریم میں چینی یا شہد ملا کر کھانے سے کریم میں شامل فیٹس جسم میں جمع نہیں ہوتے جنک فوڈز انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے سادہ غذا کے استعمال کو معمول بنانے کی ضرورت ہے۔


--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment