Friday, 27 June 2014

بادام کھائیں بیماریاں بھگائیں



28 اپریل 2014 (17:29)

بادام کھائیں بیماریاں بھگائیں
سان ڈیاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) باداموں کے مزے اور افادیت سے کون واقف نہیں۔ اس کا استعمال ہمارے ہاں زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اب امریکہ میں ہونے والی تحقیق نے باداموں کے ایسے ایسے فوائد سے پردہ اٹھایا ہے کہ آپ مجبور ہو جائیں گے اور فوراً باداموں کی خریداری کیلئے نکل پڑیں گے۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ چھ مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ باداموں کا استعمال صحت کیلئے بے پناہ فوائد رکھتا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مٹھی بھر باداموں کا روزانہ استعمال اپ کی بھوک کو کنٹرول کرتا ہے ، موٹاپہ کو دور بھگاتا ہے، آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے، شوگر کے مرض میں مفید ہے اور الزائمر کے مرض میں فائدہ دیتا ہے۔ باداموں میں پائے جانے والے وٹامن ای، پروٹین اور معدنیات جیسے کہ مینگینز ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اور بادام نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ دوسری غذاﺅں کے بھی جسم میں بہتر طور پر نفوز کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment