Friday, 27 June 2014

مرغی کی ہڈیوں کا حیران کُن استعمال



27 جون 2014 (23:36)

مرغی کی ہڈیوں کا حیران کُن استعمال
بوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی مشہور عالم کمپنی کے ایف سی نے ایک تازہ پیشکش کی ہے جو کہ مرغ کا بھنا ہوا گوشت نہیں ہے بلکہ مرغ کی ہڈیوں پر سونا چڑھا کر بنائے گئے زیورات ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ان منفرد زیورات کو فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جو کہ مرغے کی ہڈیوں سے بنائے گئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے کے ایف سی کے کھانوں میں استعمال ہونے والے مرغوں کی ہڈیاں جمع کرکے انہیں صاف کیا جاتا ہے اور بھر کئی گھنٹوں کے عمل سے اُن پر تانبے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے۔ تانبے کی تہہ کے اوپر الیکٹرو پلیٹنگ کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سونے کی تہہ چڑھائی جاتی ہے اور پھر مختلف سائز کی ہڈیوں کو ہڈیوں کو ملا کر ہار بنادئیے جاتے ہیں۔ ابتدائی طور پر مرغے کی ہڈیوں سے بنائے گئے 14 قیراط سونے والے زیورات کو امریکہ میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ چھوٹے ہار کی قیمت 13000 جبکہ بڑے ہار کی قیمت 16000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment