Friday, 27 June 2014

بچوں کو کہانی سنائیں، عقلمند بنائیں



27 جون 2014 (16:31)
بچوں کو کہانی سنائیں، عقلمند بنائیں
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ننھے منے بچوں کے والدین کو اب ماہرین اطفال نے اپنے بچوں کو عقل مند بنانے کے لیے ایک نئی نصیحت کردی جو ایک بہت ہی مختلف اور خلاف معمول کی سی نصیحت ہے۔ ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ والدین کو یہ روٹین بنالینی چاہیے کہ وہ روزانہ اپنے بچوں کو کوئی کتاب پڑھ کر سنائیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں کو کہانیوں کی کتابیں سنانے سے آپ چھوٹی عمر سے ہی بچوں میں نہ صرف نئے الفاظ جاننے کی جستجو پیدا کرتے ہیں بلکہ ان میں ابلاغ کی صلاحیتیں بھی ڈالتے ہیں۔ یہ تحقیقی جائزہ ”امریکن اکیڈمی آف پیڈریاٹکس“ میں شائع کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment