29 جون 2014 (21:47)
بوسٹن (نیوز ڈیسک) چھپ چھپ کر خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا شوقین امریکی خود اپنے ہی جال میں پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق پلینٹ فٹنس نامی ہیلتھ کلب میں انتظامیہ کو خواتین کے لاکر روم سے ایک چھپا کر رکھا گیا کیمرہ ملا اس دریافت پر انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ اور کیمرے کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریکارڈنگ میں وہ شخص کیمرہ چھپاتے ہوئے صاف نظر آرہا تھا۔ جم کے ملازمین کو تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے فوراً ہی اسے پہچان لیا کہ وہ جم کا ممبر تھا اور باقاعدگی سے وہاں آتا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد ہی اسے حراست میں لے لیا جائے گا۔ جم کے مالک کا کہنا ہے یہ بے حد حساس معاملہ ہے اور وہ پولیس کو ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------
0 comments:
Post a Comment