Sunday, 29 June 2014

امریکہ میں سکول کے بچوں کو ٹارچر کرنے کا انوکھاطریقہ


16 مارچ 2014 (10:27)
امریکہ میں سکول کے بچوں کو ٹارچر کرنے کا انوکھاطریقہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سکول نے بچوں کو ٹارچر کرنے کے لئے انوکھا طریقہ دریافت کیا ہے۔ واشنگٹن میں واقع اس سکول میں امریکی گلوکار جسٹس بیبر کا ایک گانا با آواز بلند لگا کر مسلسل دہرایا جاتا ہے، یہ سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تینینو ہائی سکول گھانہ میں یتیم بچوں کے لئے 500 ڈالر جمع کرنا چاہتا تھا لیکن بچوں نے اس میں خاص دلچسپی نہیں لی تو یہ حربہ اپنایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک فنڈ ریزنگ کا ہدف حاصل نہیں ہو جاتا یہ "ٹارچر" جاری رہے گا۔ اس حوالے سے سکول میں پڑھنے والے طالبعلم بے حد پریشان ہیں۔ میڈیا کے نمائندے موقع پر پہنچے تو بہت سے بچوں کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں جسٹس بیبر بے حد پسند تھے لیکن اس گانے کی وجہ سے ان سے بھی نفرت ہوگئی ہے۔


--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment