Sunday, 29 June 2014

خود کشی کرنے والی خاتون کو سکول کے بچوں کا ظالمانہ مشورہ



29 جون 2014 (22:45)
خود کشی کرنے والی خاتون کو سکول کے بچوں کا ظالمانہ مشورہ

شنگھائی (نیوز ڈیسک) چینی صوبے شانشی کے شہر ہنجونگ میں ایک عورت خود کشی کرنے کے ارادے سے "سوشل سیکیورٹی ٹاور" پر چڑھ گئی۔ کہا گیا ہے کہ خاتون کے سر پر ڈیڑھ کروڑ (پاکستانی) روپے سے زائد قرضہ ہے اور خاتون کے خیال میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگانا ہی مالی مشکلات ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ اس موقع پر پولیس والے اس سے گفتگو کرکے اسے نیچھے اترنے پر قائل کررہے تھے کہ ساتھ ہی واقع پرائمری سکول میں چھٹی ہوگئی۔ سکول کے بچوں نے عورت کو ٹاور پر چڑھے دیکھا تو ارد گرد اکٹھے ہوگئے اور آوازیں لگانے لگے کہ شاباش، جلدی کرو، ہمارے لئے چھلانگ ماردو، ہم انتظار کررہے ہیں۔ بچوں کے اس حیران کن ردعمل پر چین کے سماجی میڈیا پر بے شمار لوگوں نے اظہار خیال کیا کہ یہ جملے سردمہری کی انتہا تھے۔ بہرحال بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ بچوں کے ان جملوں نے خاتون کے حوصلے توڑ دئیے اور پولیس اسے کھینچ کر اتارنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم بچوں کی خواہشات شاید پوری نہ ہوسکیں۔

--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment