لاس اینجلس (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کی کنٹس (Qantas)ائیرلائن کی ایک پرواز کے دوران جہاز میں پانی کا پائپ پھٹنے سے سیلاب آگیا جس کی وجہ سے اسے فوراً واپس موڑنا پڑ گیا۔ امریکی شہر لاس ا ینجلس سے آسٹریلیاکے دارلحکومت سڈنی جانے والی اس پرواز نے 14 گھنٹے کا سفر کرنا تھا لیکن اڑان بھرنے سے ایک گھنٹہ بعد ہی بزنس کلاس کیبن میں لگا ایک پائپ پھٹ گیااوراس سے خارج ہونے والا پانی اکانومی کلاس کی چھت سے نیچے ٹپکنا شروع ہو گیا۔ رفتہ رفتہ چھت میں دراڑ پڑ گئی اور سارا پانی اکانومی کلاس کے فرش پر جمع ہو گیا۔تولیوں اور کمبلوں کی مدد سے پانی کو خشک کرنے کی بہت کوشش کی لیکن سیلابی کیفیت برقراررہی جس کے باعث بالآخر جہاز کو واپس لاس اینجلس اتار لیا گیا ائیر لائن نے مسافرین سے معذرت کا اظہار کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment