Sunday, 29 June 2014

جلدی امراض میں پاﺅڈر کا استعمال خطرناک


29 جون 2014 (14:10)
جلدی امراض میں پاﺅڈر کا استعمال خطرناک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے جلدی امراض یا خارش معمول کی بات ہے لیکن اِس بیماری کی وجہ سے بچے ساری رات سوتے ہیں اور نہ ہی والدین کو سونے دیتے ہیں ۔ امریکی ماہرین کے مطابق ایسی صورت میں فریش کریم کا استعمال کرنا چاہیے لیکن بچوں کو کسی بھی قسم کا پاﺅڈرلگانے سے گریز کریں۔بچوں کی جلد پر خارش ہونے ، دانے نکلنے یا الرجی کے دوران جتنا ممکن ہو بچوں کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں اور سوتی کپڑے پہنائیں۔ ماہرین نے کہاہے کہ بچوں کے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ایسی صورت میں بچوں کے چہرے پر کچھ نہیں لگانا چاہئے یہ دانے خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔ پیدائشی نشانات ہوتے ہیں جو پیدائش کے چند ہفتوں بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ سرخ ایگزیما بھی ہوسکتاہے جو عموماً ان بچوں میں ہوتا ہے جن کے خاندان میں دمہ اور الرجی کی بیماری ہوتی ہے۔ اس میں بچوں کے منہ میں سرخ دانے نکل آتے ہیں۔


--
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:

Post a Comment