Friday, 27 June 2014

اچانک ہنسی کا دورہ دل اور دمے کے دورے میں بدل سکتا ہے‘ نئی تحقیق



24 دسمبر 2013


واشنگٹن(اے پی اے)ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنسنا اور دل کھول کر ہنسنا کبھی کبھی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ طب کی دنیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اچانک ہنسنے سے دل اور دمے کا دورہ پڑ سکتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین نے مریضوں میں ہنسی کے فوائد کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ ہنسنے کو ایک بہترین دوا سمجھنے والوں کو اس بات سے حیرانی ہو سکتی ہے کہ ہنسنا سو فیصد فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اچانک ہنسی کا دورہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس سے دل پھٹ سکتا ہے یا دمے کا دورہ اور بے ہوشی طاری ہو سکتی ہے۔ برمنگھم اور آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ درجنوں تحقیقی مطالعوں میں ماہرین کی جانب سے ہنسی کو ایک اچھی دوا کے طور پر تجویز کیا گیا ہے جس سےقلبی اور نفسیاتی تناو¿ کی کیفیت میں آرام آتا ہے۔ ہنستے رہنے سے بلڈ پریشر کم رہتا ہے اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اچانک سے ہنستے رہنا اور بے قابو قہقہوں کے باعث پیٹ پر دباو¿ پیدا ہوتا ہے جس سے آنتوں کی نقل وحرکت بڑھ سکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment