Sunday 22 June 2014


بغداد (نیوزڈیسک ) داعش کے شدت پسندوں نے امریکی سینیٹر جان مکین کے ساتھ کھینچی گئی اپنی تصویر شائع کر دی۔ 2013ءمیں جان میکن نے شام کا خفیہ دورہ کرتے ہوئے ان باغیوں سے ملاقات کی جو اس وقت بشارالاسد کے خلاف لڑ رہے تھے۔ بعدازاں جان مکین نے سی این این سے بات کرتے ہوئے اس دورے کو نہایت موثر قرار دیا۔ جان میکن نے کہا کہ دورہ شام کے موقع پر جنگجوﺅں سے ملاقات کا بہت اچھا تجربہ ہوا۔ جنگی صورت حال سے پوری طرح واقف یہ لوگ گزشتہ دو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن حزب اللہ کے جنگجوﺅں کی یہاں موجودگی انہیں پریشانی میں مبتلا کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت جان مکین نے باغیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے بنائی گئی اپنی تصویر کو پوسٹ بھی کیا۔ لیکن اب آئی ایس آئی ایس (داعش) جو پہلے القاعدہ کے نام سے معروف تھی، نے ان تصاویر کو اپنی مہم کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ داعش کے شدت پسند اس وقت نہ عراقی فوج سے چھینا جانے والا اسلحہ بلکہ امریکی سیاستدانوں کی تصاویر کو بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment