Sunday 22 June 2014

موبائل کا زیادہ استعمال انتہائی خطرناک


موبائل کا زیادہ استعمال انتہائی خطرناک

پیرس (نیوز ڈیسک) موبائل فون نے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطے میں رہنا تو بہت آسان بنادیا ہے لیکن اس 
کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات نے سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے۔ فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت موبائل فون پر کال کرتے ہیں تو اس سے دماغ کا کینسر ہونے کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے۔ بورڈوکس یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ تحقیق برطانیہ کے آکوپیشنل اینڈ انوائرنمینٹل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز کے شعبے سے وابستہ افراد اور کاروباری لوگ خصوصاً دماغ کے کینسر کے خطرہ سے دوچار ہیں کیونکہ وہ عام لوگوں کی نسبت موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں، اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی موبائل فون سے خارج ہونے والی برقناطیسی شعاعوں کو ممکنہ طور پر کارسینوجین یعنی کینسر پیدا کونے والی شعاعیں قرار دے چکی ہے


0 comments:

Post a Comment