28 جون 2014 (16:48)
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بال قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور لوگ اِن کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ماہر ین کا ماننا ہے کہ ترکاریو ں جیسے گاجر اور پیاز سے بالوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے سرجن کا کہنا ہے کہ قدرتی طریقہ استعمال سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے، پیاز کو نچوڑ کر اس کا رس نکال لیں اور دو چمچ شہد ملالیں۔ پیاز کی بو ختم کرنے کے لیے اس میں عرق گلاب ملایا جا سکتا ہے۔ مرکب کو اچھی طرح ملا کر بالوں پر لگائیں اور 50 منٹ تک انتظار کریں۔ اسی طرح ماہرین کے مطابق گاجر کو پانی میں ابال لیں ،اس کے بعد اسی ابلے پانی میں گرائینڈ اور بلینڈ کریں۔ اس کا پیسٹ سر پر لگائیں اور آدھے گھنٹہ کے بعد دھولیں۔دونوں سبزیاں بال مضبوط بنانے اور لمبے کرنے کے لیے مفید ہیں ۔
_____In@m_____
my Love is for you
-----------------

0 comments:
Post a Comment