Friday, 27 June 2014

انٹرنیٹ کی دنیا میں کون کس کو ہیک کررہا ہے، سب سامنے آگیا



27 جون 2014 (23:31)

انٹرنیٹ کی دنیا میں کون کس کو ہیک کررہا ہے، سب سامنے آگیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے ذریعے کمپیوٹروں کو حملے کا نشانہ بنانا، جو کہ ہیکنگ کہلاتا ہے۔ جدید دور کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے اور ایک سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے حملوں کا دنیا میں سب سے بڑا نشانہ ساری دنیا کی جاسوسی کرنے والا ملک امریکہ بن رہا ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی نورس (Norse) نے دنیا بھر میں جاری ہیکنگ حملوں کو دکھانے والا نقشہ تیار کیا ہے جو تازہ ترین حملوں کی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس نقشے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک امریکہ پر حملہ آور ہورہے ہیں اور صرف پونے گھنٹے میں امریکہ پر تقریباً 6000 ہیکنگ حملے کئے جارہے ہیں اور امریکہ پر ہونے والے حملوں میں سب سے زیادہ تعداد چین کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کی ہے جو کہ پونے گھنٹے میں 2500 سے زیادہ تھی۔ دوسرے نمبر پر حملوں کا شکار ملک تھائی لینڈ ہے۔ واضح رہے کہ یہ نقشہ صرف نورس کمپنی کے ہی پوٹ نیٹ ورک کے ذریعے پکڑے گئے حملوں کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ حملوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔ دنیا میں روزانہ کروڑوں کی تعداد میں ہیکنگ حملے کئے جاتے ہیں اور صرف امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون کو روزانہ ایک کروڑ مرتبہ ہیکنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment