Friday, 27 June 2014

شرمیلے خطرناک ، بے باک ’کمال ‘ انسان ہیں :نئی تحقیق



16 مئی 2013 (20:08)

شرمیلے خطرناک ، بے باک ’کمال ‘ انسان ہیں :نئی تحقیق
لندن (بیورورپورٹ) دھماکے دار اور بلند آواز چھینکنے والا شخص ملنسار اور دوستانہ رویہ رکھنے والا ہوتا ہے۔ ایک نئی امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ چھینکنے کے مختلف انداز آپکی شخصیت کے چھپے راز ظاہر کرتے ہیں تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ صاف گو اور دوستانہ رویہ رکھنے والے لوگ کھل کر بلند آواز میں چھینکتے ہیں جبکہ شرمیلے افراد سانسوں کیساتھ اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تحقیق کار نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ انسانی چھینک بھی قہقہوں اور ہنسی کی طرح ہوتی ہے، کچھ زور دار آواز میں ہنسنے اور قہقہے لگانے کے عادی ہوتے ہیں تو کچھ دبی دبی ہنسی یا مسکراہٹ پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔ طبی و سائنسی ماہرین کا ماننا ہے کہ چھینکنا طبی فوائد کیساتھ ساتھ ایک نفسیاتی علامت ہے جو ہماری چھپی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment